بلوچستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقے کوٹ منڈائی میں اسلامک سینٹر کا قیام

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ایف سی بلوچستان سبی سکاوٹس کی جانب سے بلوچستان کے پسماندہ علاقے کوٹ منڈائی میں اسلامک سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا۔ پہلے اسلامک سنٹر کا افتتاح کوٹ منڈائی کے مشہور مری قبیلے کی خصوصی درخواست پر کیا گیا۔ اس سے پہلے کواٹ منڈائی کے بچوں بشمول بڑی عمر کے لوگوں کو اسلامی تعلیم دینے کے لیے اس علاقے میں کوئی مسجد یا ایسا کوئی سیٹ اپ دستیاب نہیں تھا۔ فرنٹیئر کور بلوچستان کی جانب سے اسلامک سینٹر کے قیام کا مقصد علاقے کے بچوں کیلئے عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کو فروغ دینا ہے۔ مقامی افراد نیاسلامک سینٹر کے قیام کو سراہتے ہوئے ایف سی حکام کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے