بلوچستان میں بارشوں کے نتیجے میں صوبے کے بڑے ڈیمز میں پانی کی سطح میں اضافہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں حالیہ پری مون سون بارشوں کے نتیجے میں صوبے کے بڑے ڈیمز میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا،ڈیمز بھرنے سے ان علاقوں میں قلت اب پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ ضلع لس بیلہ میں واقع حب ڈیم میں پانی کی گنجائش 350فٹ ہے حالیہ بارشوں کے باعث پانی آنے کے بعد حب ڈیم میں پانی کی سطح 331فٹ تک پہنچ گئی ہے حالیہ بارشوں کے بعد ضلع کیچ کا میرانی ڈیم میں پانی کی سطح 243فٹ ہوگئی ہے یہاں پانی جمع کرنے کی گنجائش 244 فٹ ہے گوادر کے شادی کور ڈیم میں 36 فٹ پانی جمع کیا جاسکتاہے،وہاں 30فٹ پانی جمع ہوچکا ہے گوادر کے سوار ڈیم میں بارش سے 25فٹ پانی جمع ہوچکا ہے جبکہ اس ڈیم میں گنجائش 35 فٹ پانی کی گنجائش ہے گوادر کے اکڑا میں صرف 37فٹ آیا ہے یہاں 80فٹ پانی جمع کرنے کی گنجائش موجود ہے،ژوب کے سبک زئی میں پانی اسٹورکرنے کی گنجائش ہے جبکہ یہاں اس 41فٹ پانی موجودہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے