بلوچستان اسمبلی کی تذئین و آرائش سے متعلق اجلاس پیر کو ہوگا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کی تذئین و آرائش سے متعلق اجلاس پیر کو ہوگا، ہفتہ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ اسمبلی کی کرسیوں،مائیک سمیت دیگر اشیاء کی مرمت کی ضرورت ہے بجٹ اجلاس ختم ہونے کے بعد آئندہ اجلاس میں ایک سے دو ماہ کا وقت ہے اس دوران اسمبلی کی تذئین و آرائش کی جاسکتی ہے جس پر قائم مقام اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل نے کہا کہ اسمبلی کی تذئین و آرائش کی اسکیم رواں پی ایس ڈی پی کا حصہ ہے اس حوالے سے اسمبلی نے تمام کام مکمل کر کے متعلقہ حکا م کو بھیج دیا ہے اس حوالے سے پیرکو تمام متعلقہ سیکرٹیز اور حکام کو طلب کر کے سمبلی اجلاس سے ایک گھنٹہ قبل اجلاس منعقد کیا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے