اوتھل میں غریب دھوبی کی ہونہار بیٹی نے پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرکے17 گریڈ کی پوسٹ پر تعینات ہوگئی

اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) اوتھل میں غریب دھوبی کی ہونہار بیٹی نے پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرکے ریسرچ فارم وایارو اوتھل میں 17 گریڈ کی پوسٹ پر تعینات ہوگئی،تفصیلات کے مطابق اوتھل کی ہونہار طالبہ فرزانہ زاہد خاصخیلی نے اپنی غربت کو اپنی پڑھائی میں آڑھے آنے نہیں دیا اور اپنی انتھک محنت،لگن اور جستجو سے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرکے ریسرچ فارم وایارو اوتھل میں گریڈ 17 کی اسامی پر میرٹ پر تعینات ہوگئیں۔واضح رہے کہ فرزانہ زاہد خاصخیلی کے والد زاہد خاصخیلی دھوبی کا کام کرتے ہیں لیکن انہوں نے اپنی بیٹی کی پڑھائی میں کبھی اپنی غربت کو آڑھے آنے نہیں دیااور بیٹی کی پڑھائی میں اس کی ہر خواہش پوری کی جس کا ثمر اس کی بیٹی نے اپنی انتھک محنت، لگن، جستجو سے اپنے والد اور خاندان کو بالآخر بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں نمایاں پوزیشن لے کر اور ریسرچ فارم وایارو میں 17 گریڈ کی آسامی پر آفیسر تعینات ہوکر دیا اوتھل کے غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے ان کے والد محمد زاہد خاصخیلی کی استری کی دکان ہے اور وہ دھوبی کا کام کرتے ہیں جس نے محدود آمدنی، وسائل اور غربت کا بڑی جانفشانی سے مقابلہ کرکے اپنی بیٹی کو اعلیٰ تعلیم دلوائی جس کے سبب آج انکی ہونہار بیٹی بڑے عہدے پر فائز ہوئی اور اپنے ضلع لسبیلہ کی بہتر خدمت کرنے کیلئے انہیں ایک اچھا موقع ملا ہے،لسبیلہ کے عوامی حلقوں نے لس دھرتی کی غریب بیٹی کو دل کی بے پایاں گہرائیوں سے مبارکباد دے کر ان کو اور ان کے والدین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے