گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور انڈس ہسپتال کے درمیان 100 بستروں پر مشتمل بین الاقوامی معیار کے ہسپتال کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط
گوادر (ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعظم شہباز شریف نے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور انڈس ہسپتال کے درمیان گوادر میں 100 بستروں پر مشتمل بین الاقوامی معیار کے ہسپتال کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی سر پرستی کی،گوادر میں بین الاقوامی معیار کا یہ اسپتال مقامی لوگوں کو علاج و معالجے کی معیاری سہولیات فراہم کرے گا۔ہسپتال کی جلد تکمیل کے بعد اس کا انتظام انڈس ہسپتال سنبھالے گا. اسپتال کی تکمیل کے بعد گوادر کے لوگوں کو علاج معالجے کیلئے بڑے شہروں میں جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔