کراچی سے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ لاپتا

کراچی (ڈیلی گرین گوادر)کراچی سے تعلق رکھنے والا سوشل میڈیا پر متحرک نوجوان ارسلان خان کلفٹن میں اپنی رہائش گاہ سے مبینہ طور پر لاپتا ہوگیا جبکہ ان کے دوستوں کا دعویٰ ہے کہ انہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اٹھایا ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ضلع جنوبی کراچی اسد رضا نے مبینہ گرفتاری سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ پولیس نے سماجی کارکن کو گرفتار نہیں کیا۔

ایس ایس پی نے کہا کہ ارسلان خان کے اہل خانہ نے تاحال پولیس میں کوئی شکایت درج نہیں کرائی، ارسلان خان کی رہائش گاہ کلفٹن میں واقع ہے جو کہ ضلع جنوبی کے حدود میں آتا ہے۔ٹوئٹر پر ’اے کے 47‘ کے نام سے پہچانے جانے والے ارسلان خان ماضی میں بطور صحافی جیو سمیت متعدد ٹی وی چینلز میں کام کر چکے ہیں، وہ اس وقت ٹوئٹر پر بہت متحرک ہیں اور ایک سماجی تنظیم ’کراچی بچاؤ تحریک‘ کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے