وفاقی حکومت بلوچستان کے مسائل جلد حل کرنے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم

گوادر(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے مسائل جلد حل کرنے کے خواہاں ہیں، گوادر کے ماہی گیروں کو کشتیوں کیلئے 2 ہزار انجن فراہم کریں گے۔

وزیراعظم نے گوادر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ ماہ کے دوران گوادر کا آج دوسرا دورہ ہے، گوادر کے لوگوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، وفاقی حکومت بلوچستان کے مسائل جلد حل کرنے کی خواہاں ہے۔ جب تک مقامی شہریوں کے مسائل حل نہیں ہوتے، تمام ترقی بے معنی ہے۔ ماہی گیروں کو کشتیوں کیلئے 2 ہزارانجن میرٹ پر فراہم کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے