شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت، عدالت نے فردکے گواہ سب انسپکٹر عبدالکریم کا بیان قلمبند کرلیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج IXکوئٹہ نجیب اللہ خان کاکڑ کے روبرو شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت، عدالت نے فردکے گواہ سب انسپکٹر عبدالکریم کا بیان قلمبند کرلیا۔آئندہ سماعت پر جرح ہوگی۔ جمعہ کے روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج IXکوئٹہ نجیب اللہ خان کاکڑ کے روبرو شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت ہوئی دوران سماعت مقتول صحافی عبدالواحد رئیسانی شہید کے بھائی اسفند یار رئیسانی ان کے وکیل سینئر قانون دان وسابق سینیٹر ملک ممتاز محفوظ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ دوران سماعت ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرعزیز اللہ کاکڑ ایڈووکیٹ بھی عدالت کے رو برو پیش ہوئے۔ دوران سماعت پولیس کی جانب سے فردکے گواہ سب انسپکٹر عبدالکریم کیس پراپرٹی جس میں ملزمان کے قبضہ سے برآمد ہونے والا اسلحہ، موٹر سائیکل، مقتول صحافی کے کپڑے ودیگر کو عدالت کے سامنے پیش کرکے اپنا بیان قلمبند کرایا جس پر آئندہ سماعت کو جرح کی جائیگی۔ عدالت نے آئندہ سماعت 06 جولائی تک ملتوی کردی۔