ترقیاتی منصوبے چاہے روڈز ہوں یا بلڈنگز انکی تعمیر کے معیار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے،روشن علی شیخ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) سیکریٹری مواصلا ت و تعمیرات روشن علی شیخ نے زیارت تا سنجاوی روڈ کی تعمیر کے معائنے کے دوران غیر معیاری کام اور ناقص میٹریل کے استعمال پر ایکشن لیتے ہوے روڈ کی تعمیر کا کام تاحکم ثانی بند کرنے کا حکم دیتے ہوے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی چیف انجینئر سبی زون کی سربراہی میں قائم کر دی ہے۔ سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے روڈ کا تفصیلی معائنہ کرنے اور انکوئری رپورٹ تین دن میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس ضمن میں سیکریٹری مواصلات و تعمیرات نے انکوائری کمیٹی کو ہدایات دیتے ہوے کہا کہ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمٰن کھیتران کی یہ واضح ہدایات ہیں کہ ترقیاتی منصوبوں میں اگر کوئی بھی کمی بیشی اور منصوبوں کے معیار کے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت موصول ہوئی تو متعلقہ حکام کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی ترقیاتی منصوبے چاہے روڈز ہوں یا بلڈنگز انکی تعمیر کے معیار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے تمام ضلعی انجینئرز اور آفیسران کو سختی سے ہدایات دیتے ہوے کہا کہ اپنے اپنے اضلاع میں جو بھی ترقیاتی منصوبے جاری ہیں انکی موثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے