بلو چستان کے 18اضلاع میں 27جون سے پانچ روز ہ پو لیو مہم شروع کی جائے گی،سیکر ٹری صحت صالح محمد ناصر

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سیکر ٹری صحت صالح محمد ناصر نے کہا ہے کہ بلو چستان کے 18اضلاع میں 27جون سے پانچ روز ہ پو لیو مہم شروع کی جائے گی، جس میں 12لاکھ سے زائد بچوں کوپولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، پولیو مہم کے دوران4904ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر مامور ہونگے،پولیو کے خاتمے کیلئے ہونی والی مہمات کے باعث آج بلوچستا ن میں اس مرض پرممکنہ حد تک قابو پالیا گیا ہے جو کہ بڑی پیشرفت ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو سول ہسپتال کوئٹہ میں پو لیو مہم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہی، سیکر ٹری صحت صالح محمد ناصر نے کہا کہ پولیو وائرس ملک میں موجود ہے اوران بچوں کو اپنا نشانہ بناسکتا ہے جو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم رہ جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بلو چستان میں 27 جنوری 2021 سے اب تک کوئی پولیو کیس صوبے میں رپورٹ نہیں ہو اجو ایک کامیابی ہے اور اپریل2021سے صوبے میں (environmental sample) میں پولیو وائرس کی موجود گی نہیں پائی گئی ہے،انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں پو لیو مہم سات روزہ جبکہ پشین، قلعہ عبداللہ چمن،جعفر آباد،نصیرآباد،لورالائی، خضدار، قلعہ سیف اللہ، مستونگ،شیرانی، ژوب، موسی خیل، صحبت پور، نوشکی، ڈیرہ بگٹی، چاغی اور لسبیلہ میں پانچ روزہ شروع کی جائے گی، انہوں نے کہاکہ تمام والدین سے گزارش کی جاتی ہے کہ پولیو سے بچاؤ کی مہم کے دوران پولیو ورکروں سے بھرپور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو ویکسین ضرور پلوائیں پولیو کے قطرے پلا کر ہم نے اپنے مستقبل کے معماروں کو ہمیشہ کی معذوری سے محفوظ رکھنا ہے، انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران تمام عملے کو فول پروف سیکورٹی دی جائیگی جس پربلوچستان لیویز، پولیس اور ایف سی کے جوان تعینا ت ہونگے، انہوں نے کہاکہ پولیو کے خاتمے کیلئے ہونی والی مہمات کے باعث آج بلوچستا ن میں اس مرض پرممکنہ حد تک قابو پالیا گیا ہے جو کہ بڑی پیشرفت ہے اس ضمن میں معاشرے کے تمام طبقات کا کردار ادا کرنا خوش آئند بات ہے جس سے اس مرض کے تدارک میں مد د مل رہا ہے صوبے بھر میں پو لیوکے قطرے پھلا نے کی شرح 97 فیصد سے زیادہ ہو تی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے