پرندہ ٹکرانے پر مسافر طیارے کی لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
لاہور (ڈیلی گرین گوادر) پی آئی اے کے مسافر طیارے سے پرندہ ٹکرانے پر جہاز کی جانب سے لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔
پی آئی اے حکام کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 258 شارجہ سے لاہور اتر رہی تھی کہ لینڈنگ کے دوران جہاز کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا۔ کپتان نے مہارت دکھاتے ہوئے 168 مسافروں کے ساتھ جہاز کو ایئرپورٹ پر اتار لیا۔حکام کا کہنا ہے کہ پرندہ ٹکرانے سے جہاز کا انجن ناکارہ ہوگیا اور پرواز کے قابل نہ رہا، کراچی سے پی آئی اے انجینئرنگ کی ٹیم لاہور آنے پر طیارے کے نقصان کا اندازہ لگایا جائے گا۔
واضح رہے کہ دو ہفتے کے دوران ہی لاہور ایئرپورٹ پر چار سے زائد طیارے برڈ ہٹ کا شکار ہوچکے ہیں۔
سی اے اے نے کچھ روز قبل بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے ایئرلائنز کو خود احتیاط برتنے کا نوٹم بھی جاری کیا تھا۔ وفاقی وزیر ہوابازی سعد رفیق پرندوں سے بچاؤ کے حوالے سے اجلاس میں ہدایات بھی دے چکے ہیں۔