نوجوان دینی وعصری تعلیم سے لیس ہوکرقوم کوترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کریں،عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ نوجوان دینی وعصری تعلیم سے لیس ہوکر قوم کو ترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کریں دینی مدارس،شعائر اسلام،پردہ داڑھی وپگڑی کی تضہیک کرنے والے دشمن کے آلہ کار ہیں۔مدارس نے جہالت،ناخواندگی کے اندھیروں کوکم کرنے میں اہم کردارا داکیا جماعت اسلامی کے مدارس میں دینی تعلیم کیساتھ عصری تعلیم بھی دی جاتی ہے تاکہ طلبہ جدید چیلنجزکا بھی مقابلہ کریں۔حکومت نے تعلیم علاج مہنگا کرکے غریب عوام پرتعلیم وعلاج کے دروازے بند کیے۔ اے پی ڈی ایم کی جماعتیں نہ مسائل حل کرسکتے ہیں نہ تبدیلی لاسکتے ہیں نہ اسلامی حکومت کی راہ ہموار کرسکتے ہیں اے پی ڈی ایم قائدین نے اپنے بچوں کو وزارتیں قوم کو مہنگائی وقرضے کے تحفے دیے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ میں مدرسہ تحفیظ القرآن میں تقریب ختم قرآن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت طلباء عربیہ بلوچستان کے منتظم مولانا داداللہ ناصر،جنرل سیکرٹری مولانا بخت اللہ کاکڑ،مدرسہ تحفیظ القرآ ن کے مہتمم مولانا عبدالقاہر جمال نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہاکہ جمعیت طلباء عربیہ نے مدارس کے طلباء کے درمیان اتحادیکجہتی کے فروغ اورفروعی اختلافات ختم کرنے،طلباء کی تعلیم تربیت وتعلیمی معاونت میں اہم کردار اداکیا بلوچستان کے عوام مدارس ودینی تعلیم سے محبت کرنے والے ہیں۔تقریب میں کامیاب ہونے والے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کیے گیے۔جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے مزید کہاکہ آئی ایم ایف ایک ظالم ادارہ اورحکمراں ان کے غلام بنے ہوئے ہیں۔جن کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ عوام کو یرغمال اورملک کو کنگال بناؤ۔مہنگائی سمیت عوام کے مسائل اسلامی نظام اوردیانتدارقیادت ہی حل کرسکتی ہے۔ حکومتی تبدیلی،آئی ایم ایف کی مکمل غلامی اختیارکرتے ہوئے عوام پرمہنگائی کے بم برسانے کے باوجود مسائل حل نہ ہونے سے ثابت ہوگیا چہروں نہیں نظام کی تبدیلی سے ہی ملک ترقی عوام سکھ کا سانس لے سکتے ہیں۔جماعت اسلامی چہروں کی نہیں نظام کی تبدیلی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں مدارس کے طلبہ اور علمائے کرام کو ساتھ ملاکر ملک کو اسلامی اور بلوچستان کو خوشحال بنائیں گے ملکی دولت کی لوٹ مار وکرپشن کرنے والی قیادت اپنی تجوریاں تو بھر سکتی ہے مگرملک وقوم کی صحیح خدمت نہیں کرسکتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے