نواب ثناء اللہ زہری کا آصف زرداری کے والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہا ر

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہر ی نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ، پیپلز پارٹی کے چیئر مین وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دادی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے یہاں جاری ایک بیان میں نواب ثناء اللہ زہری نے سابق صدرآصف علی زرداری سے انکی والدہ اور پیپلز پارٹی کے چیئر مین وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دادی کی وفات پر گہرے دکھ اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی اپنے کی وفات گہرہ صدمہ ہے دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطاء فرمائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے