جوہری سائنسدانوں کا قتل؛ ایرانی عدالت کا امریکا پر 4 ارب 30 کروڑ ڈالر ہرجانہ
تہران(ڈیلی گرین گوادر) ایران کی ایک عدالت نے امریکا کو حکم دیا ہے کہ وہ ملک کے جوہری سائنسدانوں کے قتل پر 4 ارب 30 کروڑ ڈالر ہرجانہ ادا کرے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایران حالیہ برسوں میں متعدد ایرانی جوہری سائنسدانوں کے قتل کا الزام امریکا کے بڑے اتحادی اسرائیل پر عائد کرتا ہے۔
ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی ’آئی ایس این اے‘ نے انسانی حقوق کی ایرانی عدلیہ کے ڈویژن کے حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ تہران کی 55ویں سول کورٹ نے اسرائیل کی حمایت کرنے والی امریکی حکومت، ادارے اور حکام کو حکم دیتا ہے کہ بین الاقوامی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انہوں نے جوہری ماہرین کو قتل کیا اور اس کے جرم میں 4 ارب 30 کروڑ ڈالر مالیاتی اور غیر مالیاتی ہرجانہ ادا کیا جائے۔بیان میں کہا گیا کہ فیصلہ مقتول جوہری سائنسدانوں کے اہل خانہ کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے کے جواب میں جاری کیا گیا۔