جسٹس فائز کیخلاف نظرثانی درخواست واپس لینے کیلئے وزیراعظم سے بات کرونگا،وزیر قانون
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیر قانون نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جسٹس فائز کیخلاف نظرثانی درخواست واپس لینے کیلئے وزیراعظم سے بات کی جائے گی۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ احسن بھون نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر اپیل واپس لینے کا مطالبہ کرتا ہوں ، آزاد عدلیہ پر لٹکنے والے تلواریں ختم ہونی چاہئیں۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف نظر ثانی پر آج ہی وزیراعظم سے بات کروں گا، آئندہ کابینہ اجلاس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے کیس کو رکھنے کی گزارش کروں گا۔