بجٹ میں کوئی بوگس اسکیم شامل نہیں،فرح عظیم شاہ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کا سالانہ بجٹ خوش اسلوبی سے پیش کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بجٹ کا خود جائزہ لیا۔ کوشش کی گئی کہ کوئی بھی غیر ضروری اسکیم پی ایس ڈی پی میں شامل نہ ہو۔ بلوچستان پاکستان کا ایک اہم صوبہ ہے۔ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے ہر چیز کو خود واچ کیا، بجٹ میں کوئی بوگس اسکیم شامل نہیں، جس سے بلوچستان کے عوام سے زیادتی ہو۔ بلوچستان کی تاریخ میں دیکھا گیا تھا کہ بجٹ کے بعد لوگ احتجاج کرتے نظر آتے تھے۔ بلوچستان میں وزیراعلیٰ نے محدود وسائل میں رہتے ہوئے پبلک پرائمری بجٹ پیش کیا۔ ہمارے پاس وسائل کی بہت کمی ہے، وفاقی سے جو ہمیں ملنا چاہیے تھا جس کی امید تھی وہ نہیں ملا، امید ہے آئندہ بلوچستان کو ترجیح پر رکھنا ہوگا، پاکستان کی ترقی کیلئے بلوچستان پر بہت زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع زیادہ سے زیادہ مہیا کرنا حکومت بلوچستان کا خوش آئند اقدام ہے۔ صوبائی حکومت اور اپوزیشن کا ایجنڈا عوام کی فلاچ ہے۔ بلوچستان کے کچھ علاقوں میں لاءاینڈر آرڈر کی صورتحال ٹھیک نہیں۔ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے تکمیل کی طرف جارہے ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے دیکھا گیا کہ بلوچستان حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی جو ناکام ہوئی۔ پہلے جب بھی بجٹ پیش کیا گیا سڑکوں پر ہنگامہ آرائی ہوئی۔ بلوچستان اسمبلی میں بھی بجٹ پیش کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی ہوتی تھی۔ گزشتہ حکومتوں میں ہمیشہ ایسا ہوا کہ اپوزیشن کو نظر انداز کیا گیا۔ پہلی بار اپوزیشن اور حکومتی اراکین بجٹ سیشن میں موجود تھے۔ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو عام عوام تک پہنچایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے