امپورٹڈ حکمرانوں کی طرف سے نیب قوانین میں ترمیم کا مقصد اپنی لوٹی ہوئی دولت کو تحفظ فراہم کرنا ہے، قاسم خان سوری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدرو سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکمرانوں کی طرف سے نیب قوانین میں ترمیم کا مقصد اپنی لوٹی ہوئی دولت کو تحفظ فراہم کرنا ہے پاکستان تحریک انصاف نیب ترامیم کو کسی بھی صورت قبول نہیں کریگی، مریم صفدر جھوٹوں کی رانی ہیں جنہیں عدالت نے 10سال کیلئے نا اہل کیا ہے۔ یہ بات انہوں نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہی۔ قاسم خان سورنی نے کہا کہ مریم صفدر جھوٹوں کی رانی ہے اس کو عدالتوں میں دس سال کے لئے نااہل کیا ہے مریم صفدر نے جھوٹ بولا کہ میں والد کی تیمارداری کرنے جاؤں گی اور یہاں گھوم پھر کر قوم کو گمراہ کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکمران کی طرف سے نیب قوانین میں ترمیم کا مقصد لوٹے گئے 1100ارب کو تحفظ فراہم کرناہے تاکہ انکی چوری کئے گئے عوام کے پیسوں پرکوئی ہاتھ نہ ڈال سکے نیب ترامیم سے سب سے زیادہ فائدہ مریم صفدر اور اس کے کرپٹ خاندان کو ہونے جا رہا ہے۔قاسم خان سوری نے کہا کہ کرائم منسٹر شہباز شریف کو وزیراعظم بننے والے دن جیل میں جانا تھاان چوروں نے اسمبلی میں بیٹھ کر اپنے احتساب کے قوانین خود ہی بدل ڈالے جس کی پاکستان تحریک انصاف مذمت کرتی ہے اور نیب ترامیم کو کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ اورچور حکمرانوں نے پاکستان کی خودداری کو بیچ ڈالا اور عوام پر مہنگائی کا عذاب نازل کیا ہے امپورٹڈ حکمرانوں کو مسلط کرنے والوں سے قوم سوال کرتی ہے کہ عمران خان جیسے صادق و امین شخص کی جگہ ان چوروں اور لٹیروں کو ہی لانا تھا؟۔انہوں نے کہا کہ چوروں کے اس گلدستے کو عمران خان کبھی نہیں چھوڑے گا ان کا کڑا احتساب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے کرپٹ اور چور حکمرانوں کو مسترد کردیا ہے اور پوری قوم سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اورانشاء اللہ آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے