گوادر تک بجلی لائن کی تعمیر کیلیے ایرانی کمپنی سے معاہدہ

گوادر (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان اور ایران کے درمیان بجلی کی ترسیل کے دوسرے معاہدے پر بھی دستخط ہوگئے۔ وزارت توانائی نے اپنے اعلامیے میں بتایا کہ پولان تا گوادر بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کے لیے ایرانی کمپنی ’سونیر‘ کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے۔ اس ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے بجلی بلوچستان لائی جائے گی۔

وفاقی وزیرتوانائی خرم دستگیر خان نے گزشتہ دنوں ایران کا چار روزہ دورہ کیا جس میں انہوں نے توانائی ضروریات کے پیش نظر ایرانی حکام سے بجلی کی درآمد پر بات چیت کی۔اس حوالے سے گزشتہ روز بھی پاکستان نے ایران سے گوادر کو 100 میگاواٹ اضافی بجلی کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے