چین سے آئندہ دو روز میں 2.3 ارب ڈالر مل جائیں گے،وزیر خزانہ
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ چین سے اگلے ایک دو روز میں 2.3 ارب ڈالر موصول ہونے کی توقع ہے۔ اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ چینی کنسورشیم آف بینکس نے 2.3 ارب ڈالر قرض کی سہولت کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں اور توقع ہے کہ اگلے ایک دو دن میں چائنیز بینکوں کے کنسورشیئم سے طے پانے والے معاہدے کے تحت پیسے پاکستان کو مل جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے ملک کے ذرمبادلہ کے زخائر میں بہتری آئے گی، پاکستان کی جانب سے قرض کی سہولت کے معاہدے پر گزشتہ روز دستخط کیے گئے تھے۔وزیر خزانہ کے مطابق معاہدے کے تحت چند دنوں میں رقم پاکستان کو موصول ہوجائے گی، سہولت فراہم کرنے پر چینی حکومت کے شکر گزار ہیں وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اس بار چین کی جانب سے یہ قرضہ ایک فیصد کم ریٹ پر ملا ہے۔