پنجگور میں بد ھ کو اصغر ابوبکر کے قتل اور دیگر واقعات کے خلاف شٹرڈاون ہڑتال

پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) پنجگور میں بد ھ کو اصغر ابوبکر کے قتل اور دیگر واقعات کے خلاف آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کی جانب سے شٹرڈاو ن ہڑتال رہی پنجگور میں گزشتہ روز رہزنوں کی فائرنگ سے جاں بحق شہری اصغر ابوبکر کے قتل اور دیگر واقعات کے خلاف آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کی جانب سے شٹرڈاوں ہڑتال رہی جس کی وجہ سے شہر کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹ دکانین اور مالیاتی ادارے بند رہے اور سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم رہا ہڑتال کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے