پنجگورچھ ماہ میں 60 سے 65 افراد کے بے گناہ قتل پرحکومت کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے، رحمت صالح بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سابق صو بائی وزیر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ پنجگور میں گز شتہ چھ ماہ میں 60سے 65افراد کے بے گناہ قتل پر حکومت اور سیکورٹی اداروں کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے، پنجگور تین سالوں سے بد امنی کی آگ میں جل رہا ہے، پنجگور میں مسلح افراد کا سرے عام گھومنا حکومت اور سیکورٹی اداروں کی ناکامی ہے، چیف جسٹس بلو چستان ہائی کورٹ سے اپیل ہے کہ وہ پنجگور کی امن وامان کی صورتحال کا نو ٹس لیتے ہوئے فوری طورپر اقدامات اٹھائیں۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو پھلین بلوچ، محراب مری، شہباز ایڈوکیٹ،حاجی عطاء محمد بنگلزئی اور دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ پنجگور میں گز شتہ چھ ماہ میں 60سے 65افراد ے بے گناہ افراد قتل عالم میری سمجھ سے بالا تر ہے، انہوں نے کہاکہ پنجگور میں باپ بیٹوں نے مل کر بیٹی کو قتل کیا لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی الیکشن نہیں لیا گیا چیف سیکر ٹری بلو چستان اور آئی جی پو لیس بلو چستان اپنی عیا شیوں سے مصروف ہیں، انہوں نے کہاکہ پنجگور میں ہو نے والے والے بد امنی کے واقعات میں انتظامیہ ملوث ہے، انہوں نے کہاکہ اب ہم لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک چکے ہیں، چیف جسٹس بلو چستان ہائی کورٹ سے اپیل ہے کہ وہ پنجگور کی امن وامان کی صورتحال کا نو ٹس لیتے ہوئے فوری طورپر اقدامات اٹھائیں۔ اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے شہباز ایڈوکیٹ سمیت دیگر نے کہا ہے کہ زند ہ رہنا ہر شہری کا حق ہے گزشتہ چھ ماہ میں پنجگور میں 60سے زائد افراد کا قتل لیا گیالیکن حکومت، انتظامیہ اور پنجگور سے منتخب ایم پی اے کی جانب سے کوئی الیکشن نہیں لیا گیا جو کہ باعث افسوس ہے انہوں نے کہاکہ پنجگور میں قبضہ گیری کے واقعات اس حد تک بڑھ چکے ہیں کہ پارکس، سرکاری دفاتر پر بھی قبضے کیا جا رہا ہے لیکن کوئی پو چھنے ولانہیں ہے، انہوں نے کہا کہ اب ہم سیکورٹی اداروں سے بھی ناامید ہو چکے ہیں، انہوں نے چیف جسٹس بلو چستان ہائی کورٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ پنجگور کی امن وامان کی صورتحال کا نو ٹس لیتے ہوئے فوری طورپر اقدامات اٹھائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے