وزیراعظم شہبازشریف کا افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعظم شہبازشریف نے بھی افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا ہے، جبکہ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان کو مطلوبہ امداد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
شہباز شریف نے ٹوئٹ میں لکھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں بہنوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ متعلقہ پاکستانی حکام کو افغانستان کی مدد کی ہدایت کردی گئی ہے۔