دو ما ہ کی تنخواہیں و پنشن نہ ملنے پر واسا ملازمین سراپا احتجاج ریلی ایدھی چوک پر دھرنا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)دو ماہ سے تنخواہوں اوور ٹائم اور پنشن کی عدم ادائیگی نہ ہونے پر محکمہ واسا کے ملازمین ٹیوب ویل اسٹاف مزدور اور پنشنرز سراپا احتجاج بن گئے تنخواہیں نہ ملنے پر عید سے قبل اوزار چھڑ احتجاج اور کوئٹہ شہر کے تمام ٹیوب ویلز بند کرنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق زرغون روڈ واسا ہیڈ آفس سے بلوچستان لیبر فیڈریشن کے چیئر مین اور واساایمپلائز یونین کے صدر حاجی بشیر احمد عارف خان نچاری حاجی سعد اللہ کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں مزدور اور ملازمین مختلف شاہراہوں پر تنخواہوں کی ادائیگی اور دیگر مطالبات کی حمایت میں نعرے بازی کرتی ہوئے ایدھی چوک پر پہنچی جہاں بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان سیکرٹری جنرل قاسم خان عابد بٹ ظفر خان رند ملک وحید کاسی دین محمد محمد حسنی محمد عمر جتک حسن بلوچ اور دیگر رہنماؤں نے درجنوں مزدوروں کیساتھ احتجاجی ریلی کا استقبال کیا اور دھرنے میں شریک ہوئے اس موقع پر مزدوروں اور ملازمین نے دھرنا دیا اور شدید نعرے بازی کی گئی ایدھی چوک پر احتجاجی دھرنے کے شرکا۶ سے ایم ڈی واسا حامد لطیف رانا نے کہا کہ واسا ملازمین کو تنخواہوں کی مستقل بنیادوں پر ادائیگی کیلئے اعلی حکام سے بات چیت جاری ہے پورے سال کی تنخواہوں کی گرانٹ کے حصو ل کیلئے کام کرہے ہیں تین روز میں ملازمین کو تنخواہیں اداکردی جائیں گی اسموقع پر صدر حاجی بشیر احمد ایپکا کوۂ کے صدر رمت اللہ زہری عارف خان نچاری قادر کرد عابد بٹ سردار احمد دین محمد محمد حسنی غفر خان رند ملک وحید کاسی حاجی سعد اللہ نے خطاب کیا اورکہا کہ ملازمین کے حقوق سے دستبردار نہیں ہونگے واسا کے ملازمین کو دو دو ماہ تک تنخواہوں پنشن اور دیگر مراعات سے محروم رکھنا درست نہیں۔ مہنگائی نے غریب ملازمین کی کمر توڑ دی ہیاور بیوروکریسی تنخواووں پنشن کی سمری اپنے ٹیبل پر رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کا کہ وزیر اعلی ہاؤس میں بیٹھے افسران تنخواہوں اور دیگر فوری واجبات کی ادائیگی کی فائلوں کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالیں۔اور بلوچستان کے غریب ملازمین کی تنخواہوں و پنشن کے حصول کو ہرماہ احتجاج مظاہروں دھرنوں اور ہڑتالوں سے مشروط کرنا بلوچستان حکومت کی نااہلی اور کارکردگی پر سوالیہ نشان بن رہی ہے حجی بشیر احمد نے کہا کہ واسا ملازمین کے صبر کا امتحان نہ لیا جائے اپنے جائز حقوق سے دستبردار نہیں ہونگے ملازمین تنخواہیں نہ ملنے پر فاقہ کشی سے دوچا ہوچکے۔ واسا کے مزدوروں کو جلد تنخواہیں نہ ملیں تو کوئٹہ میں اوزار چھوڑ احتجاج کی کال دیکر ٹیبو ویلز اور پانی کا نظام بند کرینگے۔انہوں نے مزدوروں کو تاکید کی کہ تین دن کی مہلت دی ہے اگر مسائل حل نہ ہوئے تو بلوچستان لیبر فیڈریشن میں شامل تنظیموں سے مشاورت کرکے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔