عوام کودونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،ڈپٹی کمشنر قلات

قلات(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن ر مہراللہ بادینی نے کہا ہے کہ گرانفروشوں کیخلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔ عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ضلعی انتظامیہ ایسے عناصر کیخلاف بھرپور کارروائی اور بھاری جرمانے بھی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ضلع میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران  ڈپٹی کمشنر قلات کے خصوصی ہدایت اور اسسٹنٹ کمشنر قلات جہانزیب بلوچ کے حکم پر لیویز ٹیم نے اچانک قلات بازار کا دورہ کیا اور گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کی۔ دریں اثناء شہر کے مختلف میٹ شاپس پر چاپہ لگایا گیا اور گرانفروشی کرنے والے دکانداروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اے سی قلات نے کہا کہ گرانفروش عوام کو دونوں ہاتوں سے لوٹ رہے ہیں جس کی قطعی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ اس موقع پر دکانداروں کو بھاری جرمانے اور بعض کو حراست میں لیاگیا۔ اے سی قلات نے رسالدار لیویز فورس کے نفری کے ہمراہ بازار کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران اشیاء خوردونوش کے دکانوں پر سرکاری نرخ نامے کے مطابق خریدوفروخت نہ ہونے پر مالکان کو  جرمانہ کیا گیا اور مرغی کے گوشت کو مہنگے داموں فروخت کرنے پر بعض دکانداروں کو بھاری جرمانہ بھی کیا۔ اس دوران انھوں نے مختلف دکانوں   میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں بھی معلوم کی،انھوں نے دکانداروں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ مالکان اپنے شاپس اور کارخانوں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔شہریوں کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر قلات نے شہر میں عوام سے من مانی  قیمتیں وصول کرنے والے گرانفروشوں اور منافع خوروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی جس پر عمل درآمد جاری ہے۔ اے سی قلات نے کہاکہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔  عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور کمیٹی کیبازار کے دورے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی عوامی شکایات کے ازالے کیلیے ضلعی انتظامیہ اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے