تکذیب نکاح کیس،عدالت نے اداکارہ میرا کی اپیل خارج کردی

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) اداکارہ میرا کی جانب سے وکیل نہ پیش ہونے پر لاہور ہائی کورٹ نے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاحِ کی اپیل خارج کردی۔

رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ارتضی رباب عرف میرا کی جانب سے دائر کردہ تکذیب نکاحِ کی اپیل عدم پیروی کے باعث خارج کردی ہے۔عدالت کی جانب سے بار بار اداکارہ کو نوٹس جاری کیے گئے تاہم ان کے وکیل پیشی کے لئے عدالت نہیں پہنچے جس پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسن نے اپیل خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

نے2007 کا نکاح نامہ عدالت میں چینلج کیا تھا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ عتیق الرحمان سے فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں ملیں اور متعدد ممالک کے دورے بھی کیے۔اداکارہ میرا کے مطابق نکاح نامہ جعلی اور جھوٹا ہے لہٰذا اسے کالعدم قرار دیا جاٸے، یاد رہے کہ اس سے قبل فیملی کورٹ بھی میرا کا دعویٰ خارج کرچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے