تعلیم،صحت، امن وامان اوراکنامک افئیرکیلئے بجٹ میں اضافہ جبکہ کلچراورماحولیات کے بجٹ میں کمی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے رواں مالی کے مقابلے میں انیس ارب روپے زیادہ رکھے گئے ہیں،تعلیم،صحت، امن وامان اوراکنامک افئیر کیلئے بجٹ میں اضافہ کیا گیا جبکہ کلچر اور ماحولیات کے بجٹ میں کمی کردی گئی۔بجٹ دستاویزات کے مطابق بلوچستان کے ائندہ مالی سال کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام پی ایس ڈی پی کیلئے 191ارب روپے رکھے گئے ہیں جو رواں مالی سال کے 172ارب کے مقابلے میں انیس ارب روپے زیادہ ہیں،محکمہ تعلیم کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 83ارب روپے رکھے گئے ہیں جو رواں مالی سال کے مقابلے میں بارہ ارب روپے زیادہ ہیں امن وامان کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 56ارب روپے رکھے گئے ہیں جو روان مالی سال کے مقابلے میں چار ارب روپے زیادہ ہیں آئندہ مالی سال کیلئے محکمہ صحت کے بجٹ میں پانچ ارب،اکنامک افئیر میں چار ارب، ہاوسنگ اینڈ کمیونٹی ضروریات میں ایک ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے تاہم کلچر کے شعبے میں پانچ کروڑ روپے اور ماحولیاتی تحفظ کے شعبے میں چار کروڑ کی کمی کی گئی ہے۔