بلوچستان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف زمینداروں کا کوئٹہ میں ہاکی چوک پر احتجاج، ٹریفک کی آمدو رفت معطل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف زمینداروں نے کوئٹہ میں ہاکی چوک بلاک کر دیا، لوڈشیڈنگ کیخلاف زمینداروں کا شدید احتجاج۔ بلوچستان بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف کاشتکاروں نے کوئٹہ میں زرغون روڈ پر ہاکی چوک پر شدید احتجاج کرتے ہوئے روڈ کو بلاک کردیا جس کے باعث ٹریفک کی آمدو رفت معطل ہوگئی۔ کاشتکار بلوچستان میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل بندش کے خاتمے کا مطالبہ کررہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے