بلوچستان عوامی پارٹی ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں کا جلد میرٹ کے مطابق اعلان کردیا جائے گا، سردارصالح بھوتانی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر و سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردارمحمد صالح بھوتانی نے کہا کہ کارکن پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں کارکنوں کا انکا جائز مقام دیا جائے گا پارٹی کے مرکزی کونسل سیشن میں کونسلروں کی جانب سے بلامقابلہ صوبائی صدر منتخب کرانے پرانکا شکریہ ادا کرتا ہوں،بلوچستان عوامی پارٹی کے دیگر صوبائی اور ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں کا جلد میرٹ کے مطابق اعلان کردیا جائے گا یہ بات انہوں نے بدھ کو بحیثیت بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پارٹی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر سابق صوبائی،مرکزی آرگنائزنگ سیکرٹری و وزیراعلیٰ کے پولیٹیکل سیکرٹری ملک خدا بخش لانگو،روز جان اے خان،وزیرتعلیم طاہر محمود خان،شاہ زمان غلزئی،شائستہ گل کاسی،چوہدری شبیر،جاوید احمد،محب ترین،ملک علی خان کاکڑ،نورخان ترین ایڈووکیٹ ،خواتین ونگ کی سینئر رہنما روبینہ شاہ،ثمینہ ملک،سمیراخان،انتیا انعم اور فرینہ ختک بھی موجود تھیں۔سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا کہ پارٹی کے مرکزی کونسل سیشن کے کامیاب انعقاد پر پارٹی کے مرکزی کونسلران اور تمام کارکن مبارکباد کے مستحق ہیں پارٹی کے کونسلروں اور کارکنوں نے جس اعتمادکا اظہار کرتے ہوئے مجھے بلوچستان عوامی پارٹی کا صوبائی صدر منتخب کیا میں انہیں یقین دلاتا ہوں کے انکے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاوں گا اور تمام سینئر دوستوں اورکارکنوں کی مشاورت سے پارٹی کو فعال کرنے کے حوالے سے فیصلے کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سی اہم سیاسی شخصیات نے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کے لئے رابطے کئے ہیں انشاء اللہ وہ جلد بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیارکریں گی۔ انہوں نے کہا کہ کارکن پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انہیں انکا جائز مقام ہر صورت دلائیں گے ورکرز کیلئے ویلفیئر فنڈز قائم کردیا گیا ہے اور کارکنوں کے جائز مسائل کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھاوں گا تاکہ کارکنوں میں پائی جانے والی مایوسی کو ختم کیا جاسکے۔