الیکشن کمیشن کا بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 28 اگست کو بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کوئٹہ اور لسبیلہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 28اگست کو بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان کردیا، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع کوئٹہ، لسبیلہ اور پہلے مرحلے میں موسیٰ خیل، مستونگ، جعفر آباد، ژوب، چاغی کے جن حلقوں میں انتخابات نہیں ہوسکے تھے ان میں انتخابات کے لئے ریٹرننگ آفسیران 6جولائی کو نوٹس جاری کریں گے جس کے بعد 14سے 18جولائی تک کاغذات نامزدگی جمع کروائے جا سکیں گے، 19جولائی کو نامزد امیدواروں کی فہرست شائع کی جائیگی جبکہ 23جولائی تک ریٹرننگ افسران کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کریں گے اور 2اگست تک اپیلیں نمٹائی جائیں گی اس کے بعد 3اگست کو امیدواروں کی نظر ثانی شدھ فہرست جاری کی جائیگی جبکہ 4اگست تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکیں گے 5اگست کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے جبکہ 28اگست کو انتخابات کے لئے پولنگ ہوگی الیکشن کمیشن کی جانب سے 31اگست تک نتائج جمع کرکے جاری کئے جائیں گے انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے ہدایات جاری کردی ہیں جن کے مطابق انتخابات پر اثر اندا ہونے کے لئے وفاقی اور صوبائی انتظامیہ کسی بھی قسم کے ترقیاتی منصوبے کا اعلان نہیں کر یں گی، سرکاری ملازمین اگر اپنی پوزیشن کا غلط استعمال کریں گے تو ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی، ٹرانسفر پوسٹنگ الیکشن کمیشن کی اجازت سے مشروط ہوگی کوئی بھی سرکاری عہدیدار لوکل کونسل کا دورہ یا وہاں ترقیاتی اسکیمات کا اعلان نہیں سکے گا، الیکشن کمیشن کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائیگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے