افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 280 افراد جاں بحق

کابل(ڈیلی گرین گوادر)افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 280 افراد جاں بحق اورایک ہزار سے زائد زخمی ہوگئے۔غیرملکی میڈیا سے گفتگو میں افغان حکام نے نے مختلف علاقوں میں زلزلے سے 280 افراد کی اموات کی تصدیق کردی۔ زلزلے سے ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ زلزلے سے سب سے زیادہ تباہی صوبہ پکتیکا میں ہوئی جہاں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 100 سے افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔

افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے
زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔ زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے