پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا آئی ایم ایف سے تعلق نہیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں۔کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں تیزی کے رحجان کے باعث ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ دنیا میں تمام ممالک 2، 3 پروگرامز کے بعد آئی ایم ایف سے نکل گئے۔ ہمارے آج اور کل رات آئی ایم ایف سے مذاکرات ہوں گے۔مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ مذاکرات کی کامیابی کے بعد وزیراعظم قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے