پاکستان کو 2010 والی سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،شیری رحمان

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو 2010 والی سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، سیلاب سے نمٹنے کے لیے عملے اور وسائل کو متحرک کرنے کے ساتھ ضلع وار ہنگامی منصوبہ بندی کے لیے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

وفاقی وزیر شیری رحمان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ملک میں دو ہزار دس والی سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے۔ کراچی، لاہور، ملتان، پشاور اور اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں شہری سیلاب کا خدشہ ہے۔ قومی اور صوبائی محکموں کو ممکنہ تباہ کن اثرات سے نمٹنے کے لیے اقدامات کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں کم از کم رواں اگست تک مون سون کی بارشیں ہوں گی، پنجاب اور سندھ میں بارش معمول سے زیادہ ہونے کی توقع ہے، مون سون کے آغاز نے پہلے ہی ہندوستان اور بنگلہ دیش میں ہنگامی صورتحال پیدا کی ہے،دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا بھی بہت زیادہ امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے