محکمہ لوکل گورنمنٹ کے زیراہتمام ہونے والے ترقیاتی کاموں کے ٹینڈر میرٹ کے مطابق جاری کئے جارہے ہیں،انیلہ ناز

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ایڈمنسٹریٹر لوکل گورنمنٹ انیلہ نازنے کہا ہے کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے زیراہتمام ہونے والے ترقیاتی کاموں کے ٹینڈر میرٹ کے مطابق جاری کئے جارہے ہیں ترقیاتی کاموں کی مقررہ مدت میں معیار کے مطابق تکمیل کوہر صورت یقینی بنایا جائے گا اس سلسلے میں کسی بھی کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے منگل کو محکمہ لوکل گورنمنٹ کے تحت نالیوں،سڑکوں کی تعمیر اور ٹف ٹائل کے کاموں کے ٹینڈر اوپن کرنے کے موقع پر ٹھیکیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردارمحمدصالح بھوتانی اورسیکرٹری کی ہدایات کی روشنی میں ٹھیکیداروں کو میرٹ کی بنیاد پر ٹینڈر جاری کئے جارہے ہیں ٹھیکیداروں کی بھی اب یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ معیار کے مطابق ترقیاتی کاموں کی تکمیل کو یقینی بنائیں تاکہ عوام ان ترقیاتی کاموں سے فائدہ حاصل کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ آج محکمہ لوکل گورنمنٹ کے نالیوں، سڑکوں کی تعمیر اور ٹف ٹائل کے14کروڑ روپے کے 8کاموں کے ٹینڈر ٹھیکیداروں اور میڈیا کی موجودگی میں اوپن کئے جارہے ہیں تاکہ شفافیت کے عمل کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے میں نے ایڈمنسٹریٹرلوکل گورنمنٹ کا چارج سنبھالا ہے ٹھیکیداروں کی موجودگی میں تمام ٹینڈر اوپن کرکے میرٹ پر کام دیئے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے