صوبائی حکومت میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں میرٹ اور شفافیت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، سردار عبدالرحمن کھیتران

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں میرٹ اور شفافیت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے صوبہ کے عوام کی فلاح و بہبود،ترقی و خوشحالی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیجا رہے ہیں اور نوجون نسل کو قوم و ملت کی ترقی کے لیے تیار کرنا ناگزیر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پبلک سروس کمیشن سے ایس، ڈی، اوز کا امتحان پاس کرنے کے بعد ڈپارٹمنٹ میں تعیناتی پر ان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کمیشن سے کامیابی حاصل کرنے والے آفسران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ محنت،لگن اور ایمانداری سے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور اپنی سونپی گئی ذمہ داریاں خوش اصلوبی سے سر انجام دینے میں کوئی کثر باقی نہ رکھیں محنتی،ایماندار اور قابل آفسران سرکاری مشینری کے کار آمد پرزہ جات کی مانند ہوتے ہیں ایسے مخلص،ایماندار اور محنتی آفسران کی قوم کو اشد ضرورت ہے تاہم پوری محنت و لگن سے صوبہ کے عوام کی خدمت کا جزبہ رکھتے ہوئے اپنی صلاحتیں بروئے کار لائیں تاکہ صوبہ کی ترقی و خوشحالی ممکن ہو سکے صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے کی عوام کو درپیش مسائل کے حل،روز گار کی فراہمی،تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں جبکہ قابل اور حقدار نوجوانان کو مایوس نہیں کیا جائے گا صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کے وڑن کے عین مطابق عوام دوست پالیسیاں مرتب کی جارہی ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں اور عوام ان ثمرات سے بہرہ مند ہورہے ہیں اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ بلوچستان کے جوانوں میں ٹیلنٹ اور قابلیت کی کوئی کمی نہیں ہمارے صوبے کے یہی نوجوان نسل کل ہمارے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے سردار کھیتران نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان نے عوامی فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے جس سے صو بہ بھر میں روزگار کے وسیع مواقع میسر آئیں گے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت موجودہ صورتحال میں تمام شعبوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے اپنے وسائل سے بڑھ کر اقدامات کر رہے ہیں جبکہ صوبائی کابینہ کے تمام ارکان ایک پلیٹ فارم پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں متحد ہیں صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم ایسا کوئی موقع ضائع کیے بغیر ہر وہ قدم اٹھائیں گے جس سے صوبے کی ترقی وخوشحالی وابسطہ ہو کیونکہ ہمیں اپنے صوبے اور یہاں کیعوام کی ترقی وخوشحالی دل سے عزیز ہے جبکہ ہمیں ترقی کے اس دوڑ میں اپنے وطن عزیز کو اقوام عالم میں نمایاں مقام دلانے کے لیے دن رات محنت کی ضرورت ہے دراثناء صوبائی وزیر موصلات و تعمیرات کی جانب سے کمیشن کے کامیاب ایس،ڈی،اوز میں ڈپارٹمنٹ کے آرڈرز تقسیم کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے