دانیہ شاہ کیخلاف کارروائی کرنے سے متعلق ڈائریکٹر ایف آئی اے کو نوٹس

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ جج جنوبی کی عدالت نے معروف اینکر عامر لیاقت حسین کی اہلیہ دانیہ شاہ کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے سے متعلق درخواست پر ڈائریکٹر ایف آئی اے و دیگر کو نوٹس جاری کر دیے۔

کراچی سٹی کورٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت کے روبرو معروف اینکر عامر لیاقت حسین کی اہلیہ دانیہ شاہ کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی سے متعلق دخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواست گزار سماجی تنظیم کے وکیل نے موقف دیا کہ عدالت ایف آئی اے کو دانیہ شاہ کے خلاف کارروائی کا حکم دے کیونکہ دانیہ شاہ نے معروف اینکر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔

درخواست گزار کے مطابق دانیہ شاہ نے پوری دنیا میں پاکستان کی عورتوں کی عزت مجروح کی ہے، دانیہ شاہ کی حرکت کی وجہ سے پاکستانی عورتوں کے سر شرم سے جھک گئے۔ معمولی تنازع پر شوہر کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کی سزا دانیہ شاہ کو ملنی چاہیے۔عدالت نے موقف سننے کے بعد ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 6 جولائی تک جواب طلب کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے