حکومت نے ہرضلع اورحلقہ کی ضروریات کو مدنظررکھتے ہوئے فنڈز مختص کئے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ عوام کو سامنے رکھتے ہوئے بجٹ تیار کیا گیا ہے، حکومت اور اپوزیشن ارکان میں تفریق کئے بغیر ہر ضلع اور حلقہ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں، جب تک وفاقی حکومت تعاون نہیں کریگی صوبے کے بجٹ میں میگا پراجیکٹس ممکن نہیں۔ یہ بات انہوں نے منگل کو بجٹ اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ، مواصلات و تعمیراتسردار عبدالرحمٰن کھیترانسمیت دیگر وزرا اور ارکان صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے،وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نیکامیاب بجٹ پیش کرنے پر صوبائی وزیر خزانہ سردار عبدالرحمن کھیتران و کابینہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محنت اور لگن سے بجٹ بنانے میں اپنا کردار ادا کیا، انہوں نے کہا کہصوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ بجٹ اجلاس کے دوران اسمبلی کے سامنے کوئی دھرنا، احتجاج نہیں ہوا جبکہ سابق دور حکومت میں دھرنے ہوتے رہے، اپوزیشن ارکان تھانوں میں تھے۔اس بار بجٹ میں لوگوں کے طلب مسائل پر توجہ دی گئی ہے، بجٹ میں حکومت اور اپوزیشن ارکان میں تفریق کئے بغیر ہر ضلع اور حلقہ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں، ا?وران کے لوگوں کی خواہش ضرور تھی کہ انہیں زیادہ سے زیادہ ملے مگر ایسا نہیں کیا،بجٹ میں کسی کے پیشانی پر بل نہیں آنے دیا، عوام کو سامنے رکھتے ہوئے بجٹ تیار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 135 ارب روپے ان گوئنگ منصوبوں پر خرچ ہورہے ہیں 60سے70 ارب روپے نئے منصوبوں کیلئے مختص کئے گئے ہیں ہماری کوشش ہوگی کہ وفاقی حکومت سے اس سلسلے میں رجوع کریں گے،گیس سرچارج اور ریکوڈک کی مد میں بلوچستان کیلئے پیسے لائیں گے تعلیمی اداروں سے فارغ طلباء کو انٹر شپ دیا جائیگا۔ مختلف محکموں میں اسامیاں مشتہر کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اکابرین کو یاد کرنے کیلئے ان کے ناموں سے منصوبے رکھے ہیں وزیراعظم شہباز شریف سے امید ہے کہ وہ وفاقی بجٹ میں بلوچستان کیلئے مزید منصوبے شامل کریں گے جب تک وفاقی حکومت تعاون نہیں کریگی صوبے کے بجٹ میں میگا پراجیکٹس ممکن نہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جام کمال خان اگر اتے تو انہیں بھی ویلکم کرتے ان کے ساتھی اسمبلی اجلاس میں شریک تھے کسی نے بجٹ پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ملازمین کے جائز مطالبات پورے کئے جائیں گے میں نے عوام کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے روٹ لگانے سے منع کیا، جس کے بھی جائز مسائل ہیں ان کو حل کیا جائیگا اپنے لوگوں کو کسی مصیبت میں نہیں ڈالنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ایک چیز کا بار بار تذکرہ نہیں کرنا چاہتے بلوچستان حکومت نے ملک میں پہل کرتے ہوئے مختلف امراض میں مبتلاء مریضوں کے علاج و معالجہ کیلئے رقم مختص کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے