جان محمد جمالی سے اسمبلی سیکرٹریٹ آفیسرز یونین کے وفد کی ملاقات
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) قائم مقام گورنر بلوچستان و اسپیکر صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی سے بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ و ایم پی اے ہاسٹل آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر میر ظفر رند،جنرل سیکرٹری سلیمان شاہ حریفال اور نومنتخب کابینہ ارکان نے منگل کے روز اسپیکر آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ، ایم پی اے ہاسٹل کے علاوہ اسمبلی مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیامیر جان محمد جمالی نے نومنتخب عہدیداروں کومبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنے مسائل کے ساتھ ساتھ اسمبلی وارکان سمیت دیگر کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بلوچستان کی عوام کی نمائندگی کرنے والی پارلیمنٹ کے تقدس کا بھرپور خیال رکھے گی۔بلوچستان اسمبلی یہاں آباد اقوام کے روایات کی امین پارلیمان ہے نہ صرف ملازمین بلکہ ارکان اسمبلی سمیت ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس ایوان کے تقدس کا خیال رکھے۔دریں اثنا اسمبلی اسٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ و ایم پی اے ہاسٹل آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کے اعزاز میں ٹی پارٹی کااہتمام کیاگیا ٹی پارٹی میں صدر میر ظفر رند،سلیمان شاہ حریفال، اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر محمد نسیم،جنرل سیکرٹری رضاشاہی زئی ودیگر بھی موجود تھے،اس موقع پر دونوں تنظیموں کے عہدیداروں نے اسمبلی ملازمین کے مسائل پر غوروخوص کیا۔