اوتھل پولیس کی کارروائی 2 کلو ہیروئین اور 2 کلو چرس برآمد ملزم گرفتار

اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) اوتھل پولیس کی کاروائی 2 کلو ہیروئین اور 2 کلو چرس برآمد ملزم گرفتار،تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ دوستین کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل اوتھل بیلہ عابدخان جدون کی نگرانی میں ایس ایچ او محمد امین ساسولی نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اوتھل شہر سے ایک مشکوک شخص کو روک کر جب تلاشی لی تو ملزم کے قبضے سے 2 کلو ہیروئین اور 2 کلو چرس برآمد کرکے ملزم سجاد ولد بہرام محمد حسنی سکنہ سریاب کوئٹہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، مذید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے