کوئٹہ کسٹم کے عملے نے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے ٹرک قبضے میں لے لیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کسٹم کے عملے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے ٹرک قبضے میں لے لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کلکٹر کسٹم انفورسمنٹ کوئٹہ اور ایڈیشنل کلکٹر کسٹم معین افضل کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کلکٹر شفیع اللہ کی نگرانی میں کسٹم موبائل اسکواڈ کے انسپکٹر شہزاد اختر نے دیگر عملے کے ہمراہ پاک افغان بارڈر سے آنے والے مزدا ٹرک کو روک کر چیک کیا تو اس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی ڈھائی من چرس 5 کلو افیون 5کلو کچی چرس برآمد کرکے قبضے میں لے کر کارروائی شروع کر دی ایڈیشنل کلکٹر کسٹم معین افضل کا کہنا ہے کہ کسٹم موبائل اسکواڈ کی جانب سے پاک افغان بارڈر سے آنے والے ٹرک سے برآمد ہونے والی منشیات کی مالیت عالمی منڈی میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے بتائی جاتی ہے کسٹم کی جانب سے منشیات اور غیر قانونی سامان کی اسمگلنگ روکنے کے لئے کسٹم کی جانب سے صوبہ بھر میں کم افرادی قوت اور کم وسائل کے باوجود کارروائیاں کی جا رہی ہیں تاکہ بلوچستان کو سمگلنگ جیسے ناسور سے نجات دلائی جاسکے یہ کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے