نصیرآباد اورگردونواح میں بارش، کچے مکانات منہدم، بجلی کا کرنٹ لگنے سے1شخص جاں بحق
نصیرآباد (ڈیلی گرین گوادر) نصیرآباد اوراس کے گردونواح علاقوں میں تیز ہواﺅں کے بعد بارش نشیبی علاقے زیر آب آگئے کئی کچے مکانات منہدم ہوگئے تیز ہواﺅں کے سبب کئی درخت زمین بوس ہوگئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا بارش کے بعد موسمی خوشگوارہوگیا گرمی کی شدت میں کمی آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے علاقوں ڈیرہ مراد جمالی ،تمبو، میر حسن ،چھتر،باباکوٹ، لانڈھی ،منجھوشوری،سمیت دیگر علاقوں میں میں اتوار کی رات کو تیز یز ہواﺅں کے ساتھ بارش کا شروع ہوئی جوکہ آدھے گھنٹے تک جاری رہی بارش کے باعث گرمی کازور ٹوٹ گیا بارش سے لوگ خوشی کا اظہار کر رہے تھے ۔ہواﺅں سے بارش سے بجلی کانظام معطل ہوگیا متعدد بجلی کے فیڈرز ٹرپ کرگئے بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ڈیرہ مراد جمالی کے میں بازار میں بارش کا پانی جمع ہوگیا جس سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی۔تیز ہواﺅں کی وجہ سے درخت اور سائن بورڈ زمین بوس ہوگئے چھتر کے علاقوں میں بڑی تعدادمیں سولرپینل کی پلیٹوں کو کافی نقصان پہنچا، جبکہ بجلی کا کرنٹ لگنے سے پرائیویٹ سکول ٹیچرکلیم اللہ جاںبحق ہوگیا ۔