صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے معیارمیں بہتری اولین ترجیح ہے، روشن علی شیخ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سیکرٹری مواصلات و تعمیرات حکومت بلوچستان روشن علی شیخ نے کہا ہے کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کی لیبارٹری کو مزید بہتر اور جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا تاکہ صوبے میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کے معیار میں کوئی کمی بیشی نہ رہے صوبے میں روڈ اور بلڈنگ انفراسٹرکچرزکی تعمیر میں میعار اور انکی شفافیت اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے اپنے آفس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہااس موقع پر چیف انجینئر ڈیزائن سجاد بلوچ ٹیکنیکل ایڈوائزر مختیار احمد کاکڑ کے علاوہ محکمہ کے آفیسران بھی موجود تھے اجلاس کو محکمہ مواصلات و تعمیرات کی لیبارٹری کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ محکمے کی لیبارٹری کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاے جائیں گے تاکہ لیبارٹری کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں جاری ترقیاتی اسکیمات کے معیار کو جانچنے کے لیے لیبارٹری موجودہ دور کے مطابق جدید ہونا لازمی ہے تاکہ جاری ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی کمی بیشی نہ رہے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات مزید کہا کے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے معیار میں بہتری اولین ترجیح ہے اس حوالے سے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے تینوں زون کو واضح ہدایات بھی دے دی گئی ہیں کہ اپنے زون میں جاری ترقیاتی اسکیمات کے معیار کا مکمل جائزہ لے کر اپنی رپورٹ سیکریٹری مواصلات و تعمیرات کو پیش کریں انہوں نے کہا کہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمن کھیتران کی واضح ہدایات ہیں کہ صوبے میں جاری تمام ترقیاتی اسکیمات کو شفاف انداز میں مکمل کیے جائیں اور جاری منصوبوں کی معیار میں شفافیت اولین ترجیح ہونی چاہیے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے مزید کہا کہ صوبہ بلوچستان کی پسماندگی اور احساس محرومی ختم کرنے کی غرض سے جاری تمام ترقیاتی منصوبوں میں اگر کسی بھی قسم کی لاپروائی غیر معیاری میٹریل اور تاخیری حربے استعمال کیے جائیں تو صوبے کی پسماندگی اور احساس محرومی کبھی ختم نہیں ہوگی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عوامی نوعیت کے منصوبہ جات کی تکمیل کیلئے موثر اقدامات اپنائی جائے تاکہ ان منصوبہ جات کی تکمیل سے عوام مستفید ہو سکیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کے لیے موجودہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں روز اول سے کوشاں ہے اب آفیسران کا بھی یہ فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی نا بھرتیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے