قائداعظم یونیورسٹی، طلبہ تنظیموں میں تصادم، کئی زخمی
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) قائداعظم یونیورسٹی میں 2 طلبہ تنظیموں میں تصادم کے نتیجے میں کئی طلبہ زخمی ہو گئے۔ لڑائی ہاسٹل نمبر 9 اور 11 میں کمرے کی الاٹمنٹ کے معاملے پر 3 روز پرانے تنازع پر ہوئی۔ پنجابی کونسل اورکشمیر کونسل کے طلبہ کے درمیان لڑائی اسکول آف پولیٹکل سائنسزاینڈ انٹرنیشنل ریلیشنز کے سامنے ہوئی، جس میں طلبہ نے ایک دوسرے پر ڈندوں اور راڈوں سے حملہ کیا۔
تصادم کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، تاہم ذرائع کے مطابق لڑائی کے دوران یو نیورسٹی کے گارڈز خاموش تماشائی بنے رہے۔طلبہ کا کہنا ہے کہ آئے روز کی لڑائیوں سے یو نیورسٹی میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ لڑائی کے لیے سرکاری نمبر پلیٹ والی جی ایل آئی گاڑی میں ڈنڈے لائے گئے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ اس سلسلے میں فریقین کے بیانات قلبند کرلیے گئے ۔