فیفٹ اہداف حاصل کرنا مشترکہ قومی کوششوں کا نتیجہ ہے،بلاول بھٹو

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہم فیٹف تکنیکی ٹیم کے دورے اور گرے لسٹ سے نکلنے کے عمل کےجلد اختتام کے منتظر ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کی فیٹف ٹیم کی محنت کی وجہ سے ایکشن پلان کے تکنیکی اہداف مکمل ہوئے ، یہ مشترکہ قومی کوششوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کی مکمل ہم آہنگی کا نتیجہ تھا، فیٹف پلینری کی جانب سے پاکستان کے دورے کی اجازت دینے کا اعلان خوش آئند ہے، حکومت معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ہم فیٹف تکنیکی ٹیم کے دورے اور گرے لسٹ سے نکلنے کے عمل کےجلد اختتام کے منتظر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے