صوبے کے مختلف اضلاع میں شدید آندھی اوربارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کے کھمبے گرگئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبے کے مختلف اضلاع میں حالیہ شدید آندھی اور بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کے کھمبے گرے جس سے کئی اضلاع میں بجلی کا نظام متاثرہوا ہے اور متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ہیں اور ان کی فوری بحالی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو عبدالکریم جمالی اور ایکٹنگ منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی منظور احمد نے چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی زیر صدارت اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی سپلائی کو فوری طور پر بحال کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔ بلوچستان کے بعض علاقوں میں سیلابی صورتحال سے کئی اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فوری بحالی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ لوگوں کو ریلیف مل سکے۔ اجلاس کو این ٹی ڈی سی کی جانب سے مکمل یقین دہانی کرائی گئی کہ بارشوں سے متاثرہ لورالائی ٹرانسمیشن لائن کو 26 جون تک بحال کر دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے