شہید عثمان خان کاکڑ کی پہلی برسی کی مناسبت سے کل کوئٹہ میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے زیراہتمام جلسہ ہوگا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے زیر اہتمام آج کوئٹہ کے ہاکی گراؤنڈ میں بوقت شام 5بجے پشتون قومی سیاسی تحریک کے مبارز رہنماء اور پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر ملی اتل ملی شہید عثمان خان کاکڑ کی پہلی برسی کا عظیم الشان جلسہ عام منعقد ہوگا۔ جس سے پارٹی چیئرمین محمود خان اچکزئی اور پارٹی کے دیگر رہنماء ملی شہید کو ان کے تاریخی رول،عظیم قومی خدمات اور قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کریگی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عثمان خان کاکڑ نے خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے ایک سچے پیروکار پشتونخوامیپ کے ایک بے لوث کارکن کی حیثیت سے زمانہ طالب علمی سے لیکر اپنی شہادت تک جدوجہد کے ہر مرحلے میں پشتونخوامیپ کے متعین کردہ قومی اہداف کے حصول، پشتونخوا وطن کی قومی واک واختیار،قومی وحدت، ملی شناخت کی بحالی،آزاد افغانستان کی ملی استقلال، ملی حاکمیت وسلامتی، پشتو زبان ثقافت کی فروغ،سرزمین پشتونخوا کے قومی وسائل پر قومی حق ملکیت کے قیام، تعلیم، علاج، روزگار کو اپنے عوام کا بنیادی حق قرار دینے، اس ملک کو قوموں کی خودمختیاری وبرابری پر مبنی جمہوری فیڈریشن کی قیام، ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی، پارلیمنٹ کی بالادستی، جمہوریت، سماجی انصاف، امن اور ترقی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔ انہوں نے پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی سیکرٹری اول، پارٹی کے ضلع سیکرٹری، صوبائی صدر اور مرکزی سیکرٹری کی حیثیت سے گزشتہ چار دہائیوں کے دوران کْل وقتی سیاسی کارکن کی حیثیت سے پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور پشتونخوامیپ کے متحد ومنظم کرنے میں اپنا پرافتخار تاریخی رول ادا کیا ہے۔ آج پشتونخوامیپ ملی اتل ملی شہید اور پارٹی کے محبوب رہنماء شہید عثمان کاکڑ کو اْن کی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پر ان کے قومی خدمات اور قربانیوں پر زبردست خراج عقیدت پیش کریگی اور اْن کی یاد کو ہمیشہ عزت واحترام کے ساتھ تازہ رکھے گی۔ بیان میں پشتون افغان وطن پال عوام،تمام اقوام وعوام کی جمہوری سیاسی پارٹیوں، سماجی تنظیموں اور ہر مکتبہ فکر کے نمائندوں سے پرزور اپیل کی گئی ہے کہ وہ شہید رہنماء کی جلسہ عام میں بھرپور انداز سے شرکت کیں۔