بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس دوسری مر تبہ موخر، بجٹ اجلاس کل ہوگا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس دوسری مر تبہ موخر، بجٹ اجلاس کل ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق قائم مقام گور نر بلو چستان میر جان محمد جمالی نے آئین کے آرٹیکل 109(a)کے تحت بلو چستان اسمبلی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 20جون بروزسوموارسہ پہر 4بجے کی بجائے اب 21برو ز منگل کوسہ پہر 4بجے طلب بلوچستان اسمبلی کی بلڈنگ شارع زرغون روڈ کوئٹہ میں طلب کیا ہے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ و مواصلات و تعمیرات سردارعبدالرحمن کھیتران آئندہ مالی سال 2022-23ء کا بجٹ ایوان میں پیش کریں گے۔بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس 30جون تک جاری رہے گا اجلاس میں 24،25اور 27جون کو میزانیہ برائے مالی سال2022-23،پر عام بحث کی جائے اور مالی مسودہ قانون 2022پیش کیا جائے گا جبکہ 28جون کو ضمنی میزانیہ برائے مالی سال 2021-22پر عام بحث اور ضمنی مطالبات زر برائے مالی سال 2021-22پر عام بحث ہوگی 29جون کو سالانہ مطالبات زر برائے مالی سال2022-23پیش کئے جائیں گے جبکہ 30جون کو منظور شدہ اخراجات کا گواشورہ بابت مالی سال 2022-23اور ضمنی منظورشدہ اخراجات کا گوشوارہ بابت مالی سال2021-22ایوان کی میز پر رکھا جائے گا اور مالیاتی مسودہ قانون برائے سال2022زیر غور اور پاس کیا جائے گا۔