کوئٹہ، بجلی کی بندش کیخلاف شہریوں کا احتجاج، سڑک بند کردی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے شہری بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ اسپنی روڈ، جوائنٹ روڈ پر ٹائر جلا کر احتجاج، روڈ بلاک کردیا۔ شہریوں کی جانب سے کہا گیا کہ طویل لوڈشیڈنگ کے باعث کاروبار اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔