موجودہ حکومت مہنگائی کے خاتمے کے لئے اقدامات کررہی ہے، مولانا عبدالغفور حیدری
قلات(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مہنگائی کے خاتمے کے لئے اقدامات کررہی ہے کوشش ہے کہ اس حوالے سے ملک میں انویسٹر آجائے اور دوست ممالک ڈالر کی شکل میں قرضہ دیں جونہیں ملک کے ریزروز بڑھ جائیں گے مہنگائی میں نمایاں کمی آئے گی سابقہ حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا تھا اب معیشت کی بحالی میں وقت لگے گی ملک میں ہر سال ماہ جون اور جولائی میں بجلی کی طلب بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کی اوقات میں اضافہ ہو جاتی ہے اس سال ملک میں بارشیں اوربرف باری میں کمی کی وجہ سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ہے جولائی اور اگست تک دریاؤ ں میں پانی آنے سے بجلی کی لو ڈشیڈنگ میں نمایاں کمی آجائے گی موجودہ حکومت کمر بستہ ہے کہ ڈالر کی اونچی اڑان پر قابو پالیں عمران نیازی ایک نااہل شخص ہیکہ اسے پتہ نہیں چلتا کہ کس وقت کس طر ح کا گفتگو کر نا ہیے فوج ایک آئینی ادارہ ہے اور قومی سلامتی کی علامت ہے عمران خان کی جانب سے آئینی اداروں کے خلاف بات کر نادرست نہیں فوج اپنی آئینی حدود میں رہ کر کردار ادا کررہا ہے فوج اس وقت جو کردار ادا کررہی ہے وہ بالکل درست ہے اور انہیں قوم کی مکمل ہمایت حاصل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ رواپنی رہائش گاہ کو ہنگ چھاؤنی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے لیئے اقدامات کررہی ہے حکومت کی کوشش ہیکہ زیادہ سے زیادہ انویسٹرز لائے اور دوست ممالک سے ڈالر کی شکل میں قر ضہ لیا جائے تاکہ ملکی ریزروز بڑھ جائے جب ریزروز بڑھ جائیں گے تو مہنگائی میں کمی آجائے گی انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے تین سالوں میں ملکی معیشت کادیوالیہ بنا دیا تین سالوں میں نااہل حکمرانوں نے ملکی معیشت سے کھلواڑکیا انہوں نے کہا کہ اب ملکی معیشت کی مکمل بحالی میں وقت لگے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے اور یہ گزشتہ کئی سالوں سے ماہ جون اور جولائی کے مہینوں میں بجلی کی طلب میں زیادتی کی وجہ سے ہو جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ امسال ملک میں بارشیں اور برف باری انتہائی کم ہو نے سے بجلی کی لو ڈشیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں جولائی اور اگست کے مہینوں میں لوڈشیڈنگ میں نمایان کمی آجائے گی اور بجلی کی کمی میں بہتری آجائے گی ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت ڈالر کی اونچھی اڑان پر قابو کرنے کے لئے اقداما ت کر رہی ہے اس کے لیئے حکومت کی کو شش ہے کہ بیرون ملک سے زیادہ سے زیادہ انویسٹرز لایا جائے اور دوست ممالک کی جانب سے ڈالر کی شکل میں قرضہ لیا جائے اور ملکی ریزروز بڑھ جانے سے ڈالر کی قیمت خود بخود نیچے آجائے گی اور مہنگائی میں کمی بھی آجائے گی انہوں نے کہا کہ عمران نیازی ایک نااہل شخص ہے اسے پتہ نہیں چلتا کہ کس وقت کس طرح کا گفتگو کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ عمران نیازی میں کوئی بھی صلاحیت نہیں ہے کہ اس پر اعتبار کیا جائے عمران خان آئینی اداروں پر اس لئے تنقید کرتا ہے کہ انہیں وزیر اعظم بنایا جائے عمران نیازی نے گزشتہ تین سال سے ملکی اکانومی کو تباہ برباد کیا ہے ان پر اب اعتبار نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے کہ فوج اور آئی ایس آئی میرے ساتھ کھڑے ہو پاک فوج اس وقت جو کردار ادا کر رہی ہے وہ بالکل درست ہے اور اسے پاکستانی قوم کی ہمایت بھی حاصل ہے