لورالائی میں ٹریفک حادثہ خاتون سمیت تین افراد جاں بحق پانچ زخمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) لورالائی میں ٹریفک حادثہ خاتون سمیت تین افراد جاں بحق پانچ زخمی ہوگئے، پو لیس کے مطابق ہفتہ کو لورائی کے علا قے کوئٹہ روڈ پر دو گاڑیوں کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں اسلم ولد نظام الدین،سفیان ولد خالد، زینب بی بی زوجہ خالد جاں بحق جبکہ میر وائس ولد تاج محمد، وقار ولد اللہ نور، عرفان ولد اسلم، خالد ولد حمید اللہ،شمائلہ دختر آصف زخمی ہوگئے،پو لیس نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کرد یا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے