غریب محنت کشوں کو نشانہ بنانا قابل نفرت عمل ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہرنائی کے قریب مزدورں کے کیمپ پر مسلح افراد کے حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بزدلانہ کارروائی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ غریب محنت کشوں کو نشانہ بنانا قابل نفرت عمل ہے۔ امن و ترقی کے دشمنوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ شدت پسند جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ وزیراعلیٰ کی زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔